برطانیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل کو فوجی ساز و سامان کی فروخت معطل کرنے اور فوجی سامان بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بربریت میں برطانوی ہتھیار اور ساز وسامان استعمال ہونے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی حکومت کو شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا جس پر حکومت نے
ایسی 12 فوجی سامان بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے فیصلہ کیا ہے جن کے بنائے ہوئے ہتھیار غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔
اس سلسلے میں برطانوی سیکریٹری تجارت نے غزہ میں موجودہ جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس جنگ بندی سے مسئلے کے پرامن حل میں مدد ملے گی تاہم برطانوی حکومت اسرائیل کو مزید فوجی سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتی اس لئے اسرائیل کو اس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔